Sunday, August 4, 2013

دوستی ہو تو ایسی ...

سب کو دوستی کا دن مبارک ہو. سیانے ٹھیک کہتے ہیں کہ برے وقت میں دوست ہی کام آتا ہے ورنہ باقی تو تماشہ بین ہوتے ہیں. دوستی کا انحصار ساتھ دینے پہ ہوتا ہے اور کراچی کی ایک سیاسی پارٹی اس مقدس فریضے میں پورا اترتی ہے.

نام لوں تو برا بنو مگر کیا کریں رہنا تو آخر اس شہر میں ہی ہے. شہر سے یاد آیا کہ گزشتہ روز کراچی میں ابر برسا اور اتنا برسا کے ہر طرف وینس جیسے مناظر دکھنے لگے. شبہ ہونے لگا کہ آیا کبھی اس شہر میں سڑکیں ڈالی بھی گئی تھی یا نہی. سڑکوں سے یاد آیا لیاری ایکسپریس وے آج تک مکمل نہیں ہوئی. کیوں نہیں بنی تو آسان سا جواب یہ کہ وہ دوستی کی نظر ہوگئی. سیاست کی ایک ایسی دوستی جسکی کوئی مثال نہیں.

کل کی بارش کے بعد لوگوں نے الله کے بعد ایک شخص کو بہت یاد کیا گیا. جناب نے موقع دیکھ کر ایک بیان بھی دیا اور پھر ایک ذرا اوپر سے بھی بیان آیا. نام لوں تو برا بنو مگر کیا کروں تھوڑی بہت سمجھ رکھتا ہوں جو اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ کچھ حقیقت پسندی سے کام لیا جائے.

چھوٹا منہ اور بڑی بات مگر جو کارنامے انجام ہوئے تھے وہ پانچ سال پہلے کے تھے اور  ان باکمال پانچ سال سے پہلے ایک اور سابق ناظم نعمت الله خان نے کافی کام کیا تھا. اگر یاد کرنا ہے تو انکو بھی کیا جائے.

کہنے والے کہتے ہیں کہ پہلے تو کبھی ایسا نہیں ہوا تھا تو لگتا ہے لوگ 2007 کی اس طوفانی بارش کو بھول گئے ہیں جب سڑک کے کنارے لگے سائنز گرنے کی وجہ سے 100 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے. ہمیشہ کی طرح ذمہ داری کسی اور پر ڈال گئی اور خیر منائی گئی. یاد کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ جن صاحب کے کمالوں کو یاد کیا جاتا ہے وہ اس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جو پچھلے 25 سال سے کراچی سے وفاقی اور صوبائی نشتیں جیتی آئی ہے اور یہ بات عام ہے کہ چاہے ممبر اسمبلی صوبائی کے ہوں یا وفاقی کے ہوں آپکو اپنے علاقے کے لئے کچھ چھوٹا موٹا فنڈ ضرور ملتا ہے اور اگر فنڈ نہ بھی ملے تو آپکے پاس کچھ اختیارات تو ہوتے ہی ہیں.

بات سادی سی ہے مگر ہے کڑوی: اگر نیت اچھی ہو اور مقصد نیک ہو تو کرنے والے اپنا کام کرتے ہیں. کمالیہ دور کے پانچ سال پچھلے پانچ سال کی وڈیروں کے ساتھ دوستی بہہ لے گئی. دوستی ابھی بھی کرلی گئی ہے وہ بھی انکے ساتھ جنکو وہ اپنا قاتل سمجھتے تھے.

بات سادی سی ہے مگر شائد سمجھ نہ آۓ: دوستی سب سے کرلی سواۓ اپنو سے. دوستی کرلی سارے جہاں سے سواۓ اپنے شہر سے.

No comments: